جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نواں مرکزی کنونشن 20 ،21 ،22 جون 2014 کو ملتان میں طے پایا ہے۔ نوجوان اس سلسلے میں ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔مرکزی کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لیے ملتان کے ڈویژنل صدر کو ٹاسک د ے دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں پورے ملک سے جید علمائے کرام شرکت کریں گے۔ نیز مرکزی کابینہ،ڈویژنل کابینہ اور یونٹ کابینہ کے افراد شریک ہوں گے۔مرکزی کنونشن میں جہاں گزشتہ دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی وہیں جے ایس او پاکستان کے اگلے دو سال کے لیے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔کنونشن 20 جون بعد از نماز جمعہ شروع ہو گا۔
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن کے لیے ہم عنقریب ایک کابینہ میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں دیگر تمام امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔