) جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے گذشتہ دنوں صوبہ سندھ کے چند اضلاع کا ہنگامی اور مختصر دورہ کیا جس میں انہوں نے تنظیمی اور فلاحی و سماجی امور کا جائزہ لیا اور معائنہ کیا۔ ضلع گھوٹکی ‘ نواب شاہ ‘ مٹیاری اور حیدرآباد میں دورے کے دوران انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل ‘ ضلعی و تحصیل صدور اور ان کی کابیناؤں سے خصوصی نشستیں کیں اور انہیں مرکزی سطح پر ہونے والے فیصلوں اور پالیسیوں سے آگاہ کیا جبکہ تحریک کے عہدیداروں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے اور مقامی سطح پر ہونے والی کارکردگی معلوم کرکے رہنمائی فراہم کی۔
سید اظہار بخاری نے دورے کے دوران جعفریہ یوتھ کے صوبائی ‘ ڈویژنل ‘ ضلعی‘ تحصیلی اور یونٹ ناظمین اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ تنظیمی نشستوں اور تربیتی پروگراموں سے خطاب کیا ۔ جس میں جعفریہ یوتھ کی مرکزی کارکردگی سے لے کر مقامی فعالیت تک تمام امور کو زیر بحث لایاگیا جبکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد اور اہمیت کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔ جعفریہ یوتھ کے امور میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا جائزہ لیاگیا اور انہیں دور کرنے کے لیے تجاویز حاصل کی گئیں۔
مرکزی ناظم اعلی سے مختلف مقامات اور پروگراموں میں پاکستان کے بزرگ عالم دین اور قائد ملت جعفریہ کے دیرینہ ساتھی علامہ شیخ ثابت علی نجفی ‘جعفریہ یوتھ کے صوبائی معاون فرحان علی پتافی ‘ شیعہ علماء کونسل ضلع گھوٹکی کے صدر سردار ذوالفقار علی خان پتافی ‘ سینئر نائب صدر مولانا عبدالجبار حسینی ‘ رکن مرکزی کونسل گل حسن غفاری ‘ بزرگ شخصیت سید دبیر حسین کاظمی‘ جعفریہ یوتھ کے سابق دویژنل ناظم منور انقلابی ‘ جعفریہ یوتھ کے ضلعی ناظم غلام حسین سیال‘ جے ایس اوسکھر ڈویژن کے عہدیدار ان کامران علی ‘ ساجد علی ساجدی ‘ضلعی صدر جے ایس او سید الطاف علی شاہ ‘ تحصیل ناظم اوباڑو سید اقبال شاہ کاظمی‘ آصف علی کھمب یونٹ صدر ایس یو سی‘ شاہین لاشاری ‘ کامران لاشاری ‘ شہزاد علی ‘ حسنین رضا‘ شیعہ علماء کونسل ضلع نواب شاہ کے صدر مولانا عابد علی زرداری‘ ضلعی جنرل سیکریٹری محمد حسین چانڈیو ‘ مولانا نیازعلی شاہ خطیب مرکزی امام بارگاہ مرتضوی ‘مدرسہ امام رضا کے پرنسپل مولانا دلدار علی پڑھیار‘ تحصیل صدر شیعہ علما کونسل مولانا محمد عالم مری‘ جنرل سیکریٹری سردار حضور بخش کیریو ‘ مولانا افتخار حسین ‘ ڈویژنل ناظم جعفریہ یوتھ مشتاق حسین چانڈیو‘ ڈویژنل معاون ممتاز حسین سیال‘ جے ایس او کے ڈویژنل صدر شاہ نواز چانڈیو‘ ضلعی صدر سید عرفان حسین شاہ‘ ضلعی ناظم آفتاب حسین ‘ معاون شاہد عباس ‘ مولانا امتیاز حسین شاہ‘ جعفریہ یوتھ حیدر آبادڈویژن کے ناظم سید باقر نقوی‘ ضلعی ناظم سید حر نقوی ‘ سردار ذیشان علی پتافی‘ ضلعی مٹیاری کے ناظم محمد علی خاصخیلی اور ان کے معاونین نے ملاقاتیں کیں۔
سید اظہار بخاری نے دورے کے دوران میرپور مارتھیلو میں مدرسہ جعفریہ کا دورہ کیا اور علماء مدرسین اور طلباء سے ملاقاتیں کیں۔ مدرسہ جعفریہ میں ہی شیعہ علماء کونسل کی ضلعی کابینہ کے ساتھ نشست سے خطاب کیا۔مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ حسینی کا دورہ کیا ۔ گل کالونی میں تنظیمی نشست سے گفتگو کی۔ گوٹھ اسلام لاشاری میں جعفریہ یوتھ کی طرف سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کیا۔ گوٹھ کالو خان رند میں جعفریہ یوتھ کی طرف سے منعقدہ تنظیمی نشست سے خطاب کیا۔ اوباڑو سٹی میں جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کی مشترکہ محفل سے گفتگو کی۔سکرنڈ میں شیعہ علماء کونسل نواب شاہ کی کابینہ کے ساتھ نشست کی۔ مدرسہ المصطفے میں مدرسین سے ملاقاتیں اور طٍلباء کو درس دیا۔ ابراہیم کالونی میں مدرسہ امام رضا کے مدرسین و طلباء سے ملاقاتیں اور تنظیمی نشست سے گفتگو کی۔امام بارگاہ یادگار کربلا میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی دفتر میں تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کی۔ محراب پور ‘ نواز ڈھیری ‘ دوڑ ‘ سٹھ میل ‘ فقیر کی کھوئی‘ علی آباد ‘ واسنی بھٹ ‘ ڈھیری سادات ‘گوٹھ محمد خان چانڈیو‘اور دیگر مقامات پر تنظیمی نشستوں سے خطاب کیا ۔ جبکہ اس دوران محمد حسین چانڈیو کے والد مرحوم ‘ مولانا سید نیاز حسین شاہ کے والد محترم‘ مرکزی امام بارگاہ کے ٹرسٹی ممبر سید اظہر حسین زیدی کے والد محترم اور مختلف دیگر مومنین کی وفات پر ان کے ورثاء اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور قائد ملت جعفریہ کی طرف سے بھی ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی کے ساتھ صوبائی ناظم سندھ عباس علی عسکری ‘ ڈویژنل ناظم نواب شاہ مشتاق حسین چانڈیو ‘ ضلعی صدر نواب شاہ مولانا عابد علی زرداری‘ ضلعی ناظم آفتاب حسین ‘ مولانا دلدار علی اور دیگر ہمراہ تھے۔ نواب شاہ بائی پاس پر جعفریہ یوتھ کے جوانوں نے مرکزی ناظم اعلی کا استقبال کیا اور قافلے کی صورت ہمراہ رہے۔ مرکزی ناظم اعلی نے جعفریہ یوتھ کے جوانوں پر زور دیا کہ قائد ملت جعفریہ اور شیعہ علماء کونسل کا ہراول دستہ بن کر ہر میدان میں اپنے آپ کو خدمت کے لیے پیش کرتے رہیں اور اپنے تجربات و صلاحیتوں میں اضافہ کرتے رہیں کیونکہ جعفریہ یوتھ نے ہی قومی قیادت اور قومی جماعت کا سہارا بننا ہے اور مستقبل کی تنظیمی قیادت اور لیڈر شپ فراہم کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جے ایس او کے دوستوں کے ساتھ بھی خصوصی ہم آہنگی اور اشتراک سے کام لیا جائے اور ان کی رہنمائی کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے کیونکہ جے ایس او کے جوانوں کا مستقبل جعفریہ یوتھ میں مضمر ہے یہی تنظیمی تسلسل ہے اور قومی جدوجہد کا دستوری طریقہ ہے۔