جعفریہ پریس – جے ایس او پاکستان صوبہ سندھ کے آرگنائزر امجد علی بھمبھرو نے آج مرکزی سینئر نائب صدر عبداللہ رضا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر آرگنائزر جے ایس او پاکستان جناب امجد علی بھمبھرو کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنے قائد محبوب کی ایک آواز پر لبیک کہنے کو ہمہ تن تیار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہہ دنیا دیکھے گی 19 تاریخ کو جے ایس او پاکستان کے نوجوان ملتان کی طرف ایک سیلابی ریلے کی طرح امڈ رہے ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور تمام ڈویژنز سے رابطے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ کنونشنوں کی طرح اس کنونشن کو بھی کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک عزیز میں بد امنی اور مہنگائی عروج پر ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے ترجیحات کو معین کرے اور درجہ بدرجہ مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔۱ یک سال ہو گیا حکومت کو آئے ہوئے اور اس کی کارکردگی کچھ زیادہ بہتر نظر نہیں آ رہی۔افواج پاکستان ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم بیرونی ڈالر لے کر کسی بھی ادارے کو بھی افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی اجازت نہیں دے سکے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد