جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس نے کہا ہے کہ جے ایس او پاکستان ایک منظم آرگنائزیشن کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب جے ایس او صف اول کی تنظیم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے مرکزی رکن نظارت مولانا احسان اتحادی سے ملاقات میں کیا۔ نائب صدر نے جے ایس او پاکستان کی فعالیت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے ۳،۳ عہدہ دار دورہ جات پر ہوتے ہیں، ڈویژنز کی طرف سے پروگرامات بہت زیادہ ہیں، جب کہ مرکز کے پاس وسائل بہت محدود۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود جے ایس او دن دگنی ترقی کر رہی ہے اور اس بات کا اظہار قائد ملت جعفریہ نے بارہا کیا ہے۔
مرکزی رکن نظارت مولانا احسان اتحادی نے وفا عباس کی قومی خدمات کو سراہا اور جے ایس او پاکستان کے لیے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی طرف رہنمائی کی۔ مولانا نے ان نکات کی طرف وفا عباس کی توجہ مبذول کروائی کہ جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئٹہ کی موجودہ اور ملک کے مختلف اداروں کی اُس میں کارکردگی کی صورت حال پر مکمل بریفنگ لی۔ مرکزی رکن نظارت نے قائد ملت جعفریہ کے دورہ ایران پر بھی مکمل روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران جے ایس او پاکستان کے سینئر نائب صدر عبداللہ رضا کے دورہ کشمیر کو خوب سراہا۔ جے ایس او کی مرکزی مجلس عاملہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آخر میں جے ایس او پاکستان کے تمام کارکنان کے لیے دعائے خیر کروائی۔