• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس 8 روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے ، سندھ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں گے

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر وفا عباس مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی ہدایت پر اپنے 8 روزہ تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔جے ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سندھ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں گے اور عہدے داران و کارکنان سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل سنیں گے اور ایک تفصیلی رپورٹ بنا کر مرکز کو ارسال کریں گے۔
اپنے اس 8 روزہ دورہ سندھ کے دوران وہ کراچی ،حیدر آباد،ٹنڈو اللہ یار،دادو اور لاڑکانہ ڈویژنز کا دورہ کریں گے۔ آج کراچی میں انہوں نے جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے مستقل رکن اور جے ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر منور عباس ساجدی صاحب سے ملاقات کی اور ان کو تنظیم کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پربرادر وفا عباس نے منور عباس ساجدی صاحب کے ساتھ ملکی صورت حال پر گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نوجوان اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ اس ملک کو ترقی کی راہ میں لانے کے لیے ہمیں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔موجودہ سیاسی نظام اس قابل نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکے۔وفا عباس کا مزید کہنا تھا کہ ہم تنظیمی نوجوانوں کی اس طرح تربیت کر رہے ہیں کہ یہ تمام نوجوان مستقبل میں اس ملک کا ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان کے تمام اہم اداروں کی باگ ڈور جے ایس او پاکستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گی۔