جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا وفد ڈویژنل صدر مدثر رضا کی قیادت میں ضلع ہنزہ نگر کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔ وفد میں ڈویژنل صدر کے علاوہ جنرل سیکرٹری رحمت جعفری، سینئر نائب صدر عابد رضا جعفری، اور دیگر شامل ہیں۔ جے ایس او گلگت ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ثابت رضا کے مطابق وفد ضلع ہنزہ نگر کے مختلف یونٹس کے دورہ جات کے علاوہ علماء کرام سے خصوصی ملاقاتیں کریگا جبکہ مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت بھی کی جائیگی۔