جعفریہ پریس – دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے زیر اہتتام بروز ہفتہ 18 ربیع الاول مطابق 10 جنوری کومدرسہ امام خمینی قدس ہال قم میں ( ’’ نقش علماء اسلام در انزوای جریانھای تکفیری‘‘ تکفیری لابی کے خاتمے میں علماء اسلام کا کردار) کے عنوان سے ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا ‘جس سے قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی خطاب کیا-
جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کی نظامت مولانا فضل عباس قمی نے کی جبکہ تلاوت کلام کی تلاوت کا شرف مولانا سید جنت حسین نقوی نے حاصل کیا اور برادر عوسجہ نے نعتیہ کلام پڑھا-اس موقع پرنمائندہ قائد ملت جعفریہ ودفتر قم المقدسہ کے مہتمم علامہ مظہر حسین حسینی نے ابتدائیہ کلمات کے طور کانفرس کے موضوع ‘ ضرورت و اہمیت کو بیان کیا اور حاضرین کانفرنس ‘علماء کرام اور پاکستان سے تشریف فرما مہمانوں بالخصوص نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو خوش آمدید کہا-
کانفرنس سے حضرت آیت اللہ شیخ علی ناصرمہدوی اورشیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی صدرعلامہ سید عباس رضوی نے بھی خطاب کیا اور قم کے مشہور و معروف منقبت خواں برادر ابوذر جعفری نے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت اور قائد ملت کے حوالے سے بہترین کلام پیش کیا ۔
آخرمیں قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تکفریت کے آغاز ملکی حالات اور علماء اسلام کی خدمات بالخصوص قومی پلیٹ کی طرف سے تکفیریت کے خلاف کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی-