تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کی مجلس نظارت کا باقاعدہ سہ ماھی اجلاس طلب

کل بروز جمعرات مورخہ 25 مئی دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کی مجلس نظارت کا باقاعدہ سہ ماھی اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس قورم پورا نہ ھونے کے باعث غیر رسمی طور پر منعقد ھوا۔
اس غیر رسمی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا۔ تلاوت کے بعد مدیر دفتر قائدملت جعفریہ نے سہ ماھی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور حاضرین اجلاس کے سوالات کے جواب دیے۔
کارکردگی رپورٹ کے بعد مجلس نظارت کی آڈٹ کمیٹی نے دفتر کے سہ ماھی حساب کا آڈٹ کیا۔
اجلاس کے آخر میں اراکین مجلس نظارت نے مدیر دفتر اور انکی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ کیلیے نیک تمناؤوں کا اظہار کیا۔
مشھد مقدس میں طلاب کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور آخر میں تمام شیعان اور علمائے کرام بالخصوص قائد محبوب کیلیے دعا کی گئی.