جعفریہ پریس- شب ولادت باسعادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس میں جشن ثامن الائمہ امام رشا علیہ السلام بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں طلاب پاک و ہند اور زائرین امام ہشتم نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر شعراء کرام نے امام رضا علیہ السلام کی شان میں منقبتیں اور قصیدے پڑھے۔ نظامت کے فرائض شمس الحسن جعفری نے انجام دیئے۔ ممتاز علی سولنگی، سید سجاد حسین شاہ، سید عباس علی شاہ، شباب حیدر اور شاعر آل محمدؑ تابش نے امام کی شان میں شاعری کرکے جشن کو چار چاند لگا دیئے۔ آخر میں جشن کے خطیب اور دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کے سابقہ مسئول علامہ عطا محمد باقری نے خطاب کیا اور امام علیہ السلام کے فضائل اور کرامات بیان فرمائیں۔ جشن کے اختتام پر مسئول محترم مولانا وحید علی ساجدی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں تبرک امام رضا علیہ السلام تقسیم کیا گیا۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد