جعفریہ پریس ہری پور( )حکمرانوں نے یورپی یونین کے کہنے پر سزائے موت پرپابندی لگائی۔ان خیالات کا اظہار تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی اورتحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخواکے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر نے ہری پور کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پر یس کانفرنس میں تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخواکے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر ، تحریک جعفریہ پاکستان خیبر پختونخواکے صوبائی جنرل سیکرٹری وسیم اظہر ترابی اور ہری پورکے ڈویژنل صدرمحمود علی نقی ایڈوکیٹ شریک تھے۔علامہ عارف واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے یورپی یونین کے کہنے پر پابندی لگائی۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے ساتھ دہشت گردی پھیلائی گئے۔اب جو یہ پھانسی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔ہم نے کئی سال پہلے دہشت گرد وں کے کیمپوں کی نشاندہی کردی تھی ۔لیکن انتظامیہ نے ان کے کوئی موثر کاروائیاں نہیں کی۔سانحہ پشاور کے بعد ملک میں جو سیاسی اور مذہبی اتحاد پیدا ہو ہے وہ ملک اور قوم کیلئے خوش آئندہ ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے سا نحہ پشاور کوکھلی درندگی اور سفاکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے۔جتنی بے رحمی سے معصوم بچوں اور بے گناہ اساتذہ کو سفاکیت اور بربریت سے شہید کیا گیا۔یہ حکمرانوں کے کئے لمحہ فکریہ ہے ۔آپر یشن ضرب عضب کو پورے پاکستان میں شروع کیا جائے ۔پشاورسانحہ سمیت تمام ان دہشت گروں کوجنہوں نے سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بے گناہ پاکستان میں انسانوں کو قتل کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر عوام کے زخموں پر مرہم رکھی جائے۔