تازه خبریں

راولپنڈی جلوس چہلم امام حسین (ع) میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہوئی تو ملت جعفریہ اپنے قائد کے حکم پرملک بھر کو ایک مرتبہ پھر جام کرنے کیلئے آماده وتیار ہے ،علامہ شیخ مرزا علی

جعفریہ پریس  – شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے صدر اور امام جمعہ والجماعت دنیور علامہ شیخ مرزا علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کے روٹ میں تبدیلی اور رکاوٹ ڈالنے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، عزاداری سید الشہداء کا انعقاد ہمارا آئینی و شہری حق ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں بلکہ عزاداری کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
علامہ شیخ مرزا علی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہوئی تو ملت جعفریہ اپنے قائد حضرت  آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کو ایک مرتبہ پھر جام کرنے کیلئے  آماده وتیار ہے۔