• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

راولپنڈی میں کشیدہ صورتحال کے باعث رات بارہ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا

جعفریہ پریس – راولپنڈی میں کشیدگی کےباعث شہر کے 19 تھانوں کی حدود میں آج رات بارہ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا اور یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں فائرنگ میں ہلاکتوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔  شہر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر رات بارہ بجے پنجاب حکومت نے کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر راول ٹاؤن اور پوٹھوہار ٹاؤن کے 19 تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کرفیو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لگایا، جلد اٹھا لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب عاشورہ کا مرکزی جلوس چوک فوارہ پہنچا تو قریبی مسجد سے تکفیری نعروں سمیت عاشورہ کے مرکزی جلوس پر پتھراؤ کیا گیا ،  اطلاعات کے مطابق اس سے قبل مسجد کے مولوی نے واقعہ کربلا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس پر عاشور کا پرامن جلوس احتجاج میں تبدیل ہوگیا،  تا ہم موقع سے فائدہ اٹھا کر شر پسند عناصرنے جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ شروع کردیا اور اطراف کی عمارتوں کی چھتوں سے فائرنگ کی  –  ابتک کی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مشتعل افراد نے مسجد کے قریب دکانوں کو بھی آگ لگا دی، جس سے کئی دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے رینجرز اور فوج کے دستے طلب کر لئے ۔  دوسری جانب یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔