تازه خبریں

رہبر انقلاب کے پیغامات صرف ایران نہیں امت مسلمہ کی ترجمانی ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

رہبر انقلاب کے پیغامات صرف ایران نہیں امت مسلمہ کی ترجمانی ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

 رہبراعلیٰ کے پیغامات و رہنمائی ایرانی عوام کیساتھ اُمت کی جرات و بہادری کے ترجمان ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی

 ایران کا جواب صرف مزاحمت و دفاع کے ساتھ بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ہے، قائد ملت جعفریہ

غزہ کے مظلوموں سے گہری وابستگی ،ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بعد از نماز جمعہ ملک گیر پرامن احتجاج کیاجائیگا

سامراجی پشت پناہی سے صہیونی دہشتگرد نے خطے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، اب مصالحت کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت

راولپنڈی /اسلام آباد19 جون2025ئ(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ رہبرمعظم آیت ا۔۔ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے سامراج کو واضح اور دوٹوک پیغام نہ صرف ایران کی جرات و بہادی کا عکاس بلکہ امت مسلمہ کا بھی ترجمان ہے، یہی وہ غیرت و حمیت مسلم ہے جس کا اظہار رہبر معظم کی جانب سے جاری ہوا، ایران نے نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے مطابق قابض جارح صہیونیوں کوزوردار دفاعی جواب دیا بلکہ بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے زوردار تماچہ رسید کیا جس کے بعد وہ میدان عمل سے بھاگ کر سامراجیت کے سائے میں پناہ کیلئے ترلے کرنے پر مجبور ہوچکا، ایران کے حالیہ اقدامات نے صہیون وہنود کیساتھ سامراج اور اس کے پروردہ گروہوں کی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 20 جون بروز جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کے حوالے سے کہا کہ خطبات جمعہ میں اسرائیلی جارحیت، غزہ اور دیگر خطوں میں ڈھائے جانیوالے مظالم پر روشنی ڈالنے، پاکستان کی جانب سے ایران کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی، عالم اسلام خصوصاً ایران و پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں کے اہتمام کے ساتھ بعد از نماز جمعہ ملک گیر پرامن احتجاج ہوگا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میںدوبڑے مسائل جان بوجھ کر سامراج و استعمار نے پیدا کئے تاکہ یہ خطے عدم استحکام اور سامراجی سازشوں کا شکار رہیں مگر پہلے پاکستان اور پھر برادر ہمسائیہ اسلامی ملک ایران نے ظالم، جارح کو بھرپور جواب دے کر نہ صرف علاقائی تھانیداری کے عنصر کو پاش پاش کردیا بلکہ سامراج کو بھی اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کردیا کہ وہ اب دھمکیوں ، بے اعتنائی کے بعد اب مذاکرا ت اور نام نہاد امن کی تاویلوں پر اترآیا ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر مسلط کر دہ جنگ میںکسی قسم کے ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو کسی ایک ناممکنات کو ممکنات کی صف میں لایا جا سکتا ہے اور سامراجی و صہیونیوں کو ناقابل یقین نتائج کا سامنا کرناپڑ سکتاہے ۔

قائد ملت جعفریہ  پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ رہبر معظم آیت ا۔۔العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سامراجی قوتوں کو جس جراًت و بہادری کے ساتھ واضح، دوٹوک پیغام دیا یہ انہی کا خاصہ اور صحیح معنوں میں امت محمدی کی ترجمانی و رہبری کا واضح اظہار ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ اب وقت ہے کہ خطے کے دیگر ممالک خصوصاً اسلامی ممالک اب مصلحتوں ،مفادات کو چھوڑ کر غزہ کے مظلوموں ، بیت المقدس کی آزادی اور امہ کی عظمت کیلئے متحد ہوکر آگے بڑھیں کیونکہ سامراجی وصہیونی غرور کے ایران نے خاک میں ملادیاہے۔