تازه خبریں

زہرا آکادمی پاکستان کے زیر تعاون ضلع بھکر کے علاقہ علی خیل میں رکشہ جات کی تقسیم :ثقلین فردوسی

زہرا آکادمی پاکستان کے زیر تعاون ضلع بھکر کے علاقہ علی خیل میں رکشہ جات کی تقسیم :ثقلین فردوسی
کلورکوٹ ( ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ کی زیر سرپرستی زہرا آکادمی پاکستان کے زیر تعاون اورمولانا محمد رمضان نعیمی( جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ )کے زیر انتظام ضلع بھکر کے علاقہ سادات علی خیل کے 14گھرانوں میں کاروبار کے ذاتی وسیلہ کے سلسلہ میں رکشہ جات فراہم کیے گئے ۔رکشہ جات انتہائی غریب و مستحق سادات گھرانوں کے افراد کو دیے گئے جن کے پاس کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا زندگی کے گزر بسر میں بے بہا مسائل کا سامنا تھا ایسی غربت زدہ سادات کو غربت سے نکالنے کے لیے حجۃُالاسلام والمسلمین علامہ الشیخ شبیر حسن میثمی صاحب (زہراآکادمی پاکستان)نے ان سادات کے 14گھرانوں کو دیے گئے جن میں .1نورعالم شاہ،.2مرید عباس شاہ ،.3عبدالعلی شاہ،.4کفایت حسین شاہ،.5ثمر عباس شاہ ،.6اشفاق حسین شاہ،.7مجاہد حسین شاہ،.8کامل شاہ،.9سید شیر امیر حیدر شاہ،.10گل حیدر شاہ ،.11سید رضوان مہدی،.12سید حسن شاہ،.13توکل حسین شاہ اور.14سید مبشر شاہ شامل ہیں ۔کاروبارکے ذاتی وسیلہ کی فراہمی سے الحمدللہ متعلقہ خانوادے بہتر انداز سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں گے ۔رکشہ جات کی تقسیم قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ ،حجۃُالاسلام والمسلمین علامہ الشیخ شبیر حسن میثمی صاحب(چیئرمین زہراآکادمی پاکستان،مرکزی رہنماء شیعہ علما کونسل پاکستان) اور مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب نے اپنے دست مبارک سے کی ۔ذریعہ آمدن کے ذاتی وسیلہ کی فراہمی پر خانوادوں نے تہہ دل قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ سے شکریہ ادا کیا ۔