• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

سانحہ مچھ ،قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر مرکزی وفد کی تجہیز و تکفین و نمازہ جنازہ میں شرکت

سانحہ مچھ ،قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر مرکزی وفد کی تجہیز و تکفین و نمازہ جنازہ میں شرکت

سانحہ مچھ ،قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر مرکزی وفد کی تجہیز و تکفین و نمازہ جنازہ میں شرکت
مرکزی وفد علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کی سربراہی میں علامہ ناظر عباس تقوی اورعلامہ عابد رضا عرفانی کے ہمراہ چار روز سے شہدا کے ورثا کے ہمراہ دھرنے میں موجود رہا ۔
وفد نے شہداءکے غمزدہ خانوادوں سے تعزیت ، خطابات وپریس کانفرنس کے ذریعے قائدِ ملت جعفریہ کی جانب سے ورثاءکے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

روالپنڈی / اسلام آباد 9 جنوری 2021(جعفریہ پریس پاکستان )قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے شہداءکی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ مرکزی وفد شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنماءعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اور شعبہ تبلیغات سندھ کے مسﺅل علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل ہے جو مسلسل چار روز سے شہداءکے ورثاءہمراہ کوئٹہ میں منعقدہ مرکزی دھرنے میں موجود رہا۔ وفد میں موجود علماءکرام نے شہداءمچھ کے غمزدہ خانوادوں کے ساتھ اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ شرکاءدھرنے سے خطابات اور پریس کانفرنس کے ذریعے قائدِ ملت جعفریہ کی جانب سے ورثاءکے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ ورثاءاور حکومت کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد مرکزی وفد نے آج شہداءکی تجہیز و تکفین اور نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔