• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

اقوام عالم کشمیریوں کو انصاف دلانے میں عملی کر دار ادا کرے ، علامہ عارف واحدی

سانحہ مچھ :جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف

سانحہ مچھ :جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف

شیعہ علماءکونسل کا مرکزی وفد کوئٹہ میں موجود، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج جاری رہے گا، علامہ عارف

حکومت وقت مصلحت کی بجائے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ ملک گیردھرنوں میں تبدیل ہوجائے گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل

راولپنڈی / اسلام آبا د 07 جنوری 2020(جعفریہ پریس پاکستان )شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سانحہ گیشتری مچھ کے خلاف اور مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کےلئے آج بروز جمعہ 8جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان احتجاجی پروگرام ہونگے،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اورصوبائی رہنما علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل تین رکنی مرکزی وفد کوئٹہ دھرنا میں شرکت کےلئے دو روز سے موجود ہے ، جس نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور سانحہ مچھ پر شدید احتجاج ریکارڈ کر ایا،علامہ عارف واحدی کہتے ہیں جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل آج (جمعہ ) کو ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ خطبات جمعہ میں سانحہ مچھ میں ہونیوالے مظالم کے تذکرے اور اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے تمام ڈویژنز، اضلاع اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ شیعہ علماءکونسل کا مرکزی وفد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرکوئٹہ پہنچ گیا۔شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر سندھ علامہ ناظر عباس تقوی اورصوبائی رہنما علامہ عابد رضا عرفانی پر مشتمل تین رکنی وفد نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور قائد ملت جعفریہ پا کستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہاکہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ شریک ہے ۔ سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ملک بھر میں جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت وقت مصلحت کی بجائے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ ملک گیردھرنوں میں تبدیل ہوجائے گا۔