فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ایک ایسی تنظیم ہے جو طالبات کی ذہنی و فکری تربیت کے لئے بنائی گئی تاکہ طالبات ملک کی ترقی و سا لمیت کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں ، انھوں نے کہا سیرت جناب زینب ؑ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اوراسی کردار کو اپناتے ہوئے ہم طالبات کی فکری صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم ملک بھر کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کر رہے ہیں اور وہاں طالبات کے لئے محافل منعقد کر رہے ہیں۔