جعفریہ پریس ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایات پرسیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے طبی ادویات کی پہلی کھیپ کراچی سے جھنگ روانہ، جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ لاکھوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں ،انہیں ایک وقت کی روٹی بھی میسرنہیں اوراس وقت ہمارے لاکھوں بھائی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، مختلف بیماریوں کے خطرات ڈگمگا رہے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال پرقائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کمر بستہ ہوجا نا چاہئے۔ قائد ملّت جعفریہ کی خصوصی ہدایات پرسیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان ،جعفریہ یوتھ سمیت دیگر سماجی و رفاہی اداروں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف مقامات پر کیمپس لگا کر امدادی کام شروع کردیا ہے- جعفریہ پریس کے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایات پرسیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن کی جانب سے طبی ادویات کی پہلی کھیپ کراچی سے جھنگ روانہ ہے-
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت