)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعا ل فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کیا جانا نہ صرف بزدلانہ کارروائی بلکہ ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف اور بین الااقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر ہندوستان کو جرات مندانہ جواب دے، ملکی دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر میں پنجاب رینجرز پر کئے جانیوالے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی میں مصروف رہتی ہے جبکہ گزشتہ روز اس نے اپنی ڈھٹائی کی انتہا کردی اورفلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر رینجرز اہلکاروں کو شہید کردیا جوکہ نہ صرف بزدلانہ بلکہ شرمناک فعل ہے۔ ایک طرف بھارت جمہوریت ، سیکولرازم اور مذاکرات کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے تو دوسری جانب اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے ایسے حالات میں وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ہندوستان کی اس جسارت کا منہ توڑ جواب دے اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پاک فوج نے دفاع وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں ہیں جنہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔
بعدازاں انہوں نے شہید ہونیوالے اہلکارو ں کی بلندی درجات کی دعا کی ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت