• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شہدائے ہزارہ نے متعدد قربانیاں دے کروطن عزیز سے وفاداری نبھائی ہے دفتر قائد مشہد

شہدائے ہزارہ نے متعدد قربانیاں دے کروطن عزیز سے وفاداری نبھائی ہے دفتر قائد مشہد

شہدائے ہزارہ نے متعدد قربانیاں دے کروطن عزیز سے وفاداری نبھائی ہے

وزیر اعظم کے بیان نے مظلومین کے جذبات مجروح کیے ہیں
شہدائے ہزارہ نے ملت کی بیداری اور اتحاد میں اہم کردار ادا کیا ہے
ریاست کو مادری کردار ادا کرنا چاہیے

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کے تحت منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ قائد حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسی رضا نقوی نے کہا؛ شہدائے ہزارہ نے ملت کی بیداری اور اتحاد میں اہم کردار ادا کیا ہے ایسے میں ریاست کو مادری کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا:دشمنان اسلام نےاپنی اسلام دشمن سرگرمیاں جاری رکھنے اور فرزندان اسلام کے قتل کے ذریعہ وطنِ عزیز کو ٹارگٹ کرنے کے لیے خوارج کےطرز تفکرپر مشتمل ایک خاص مائنڈ تیار کیا ہے،قاتلوں کا مقصد ریاست میں انارگی پھیلانا تھا لیکن ہزارہ قوم نے ہمیشہ قربانیاں دے کر ریاست کے ساتھ وفاداری نبھائی ہے اورایسے میں وزیر اعظم کے بیان نے نہ صرف اِس مظلوم قوم کے جذبات مجروح کیے ہیں بلکہ پورے پاکستان میں بستے والے حریت پسندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کی مذمت فطری عمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس میں شہدائے کوئٹہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مشہد مقدس کےعلمائے کرام اور طلبائے عظام نے شرکت کی اور پروگرام سے جناب ذاکر اسدی صاحب نے منظلوم کلام کے زریعہ شہدا کو نظرانہ عقیدت پیش کیا، نمائندہ قائد حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسی رضا نقوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر وحید علی ساجدی صاحب نے خطاب کیا۔
 
 
 
 
 
 
Share