تازه خبریں

شہید آغا ضیاء الدین کی فکر پاکیزہ فکر تھی انکی فکر کے کیی پہلو تھے جو اہم پہلوتھا وہ مرکزیت اورقیادت سے مربوط رہنا تھا ،علامہ جعفر سبحانی

جعفریہ پریس – انجمن محبان حسینی اہلیان گلگت کراچی کی جانب سے شہید آغا ضیاء الدین رضوی کی برسی کا انقعاد کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدرحجت الاسلام علامہ جعفر سبحانی نے خطاب کیا – علامہ جعفر سبحانی کا کہنا تھا کہ شہید آغا ضیاء الدین رضوی کی فکر پاکیزہ فکر تھی انکی فکر کے کیی پہلو تھے جو اہم پہلو تھا وہ مرکزیت اور قیادت سے مربوط رہنا تھا شہید آغا ضیاء الدین رضوی کو کسی نے گلگت بلتستان کا قائد نہیں بنایا تھا بلکہ انہیں اپنے الہی کردار اور مجاہدانہ سوچ کی بدولت عوام الناس میں مقبولیت ملی اور گلگت بلتستان کی سطح پر قیادت کے اہل قرار پاے –  جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق برسی سے علامہ علی مرتضیٰ زیدی علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ مرتضیٰ نگری نے ترانہ شہادت پیش کیا