جعفریہ پریس – شہید اسلا م و قرآن علامہ سید ضیاالدین رضوی اور اُن کے با وفا ساتھی شہدا کی دس ویں برسی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام رہائش گاہ شہہید رضوی امپھری گلگت میں منقد ہوا ۔ بر سی کے پروگرام میں کثیر تعداد میں شہید رضوی کے عقیدت مندوں کی شرکت شہید آغا سید ضیا الدین رضوی کی برسی سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران سے ٹیلیفونک خطاب کیا قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی 10 ویں برسی کے موقع پر اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا ہے کہ شہید کی فکر اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی حقوق ، معاشرتی حقوق ، سماجی حقوق ، تعلیمی حقوق کے لیے بھر پور جدوجہد کی جو کہ ہم سب لے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے آغا ضیاء الدین کی جدوجہد جاری ہے جس کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی لعنت نے ملک کی چولیں ہلاکررکھ دیں‘ سال 2015 کا بڑا سانحہ گذشتہ روز چٹیاں ہٹیاں راولپنڈی میں محفل میلاد پر خود کش حملہ ہے جس میں سات معصوم اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں، عوام کے پاس اس ظلم و بربریت اور کھلی درندگی کے خلاف پرامن انداز میں قصدائے احتجاج کے علاوہ کوئی راہ نہیں مگر ریاست اور امن و امان کے ذمہ داروں کی جانب سے متاثرہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ایک مدت سے منظم انداز میں جاری قتل و غارتگری ‘ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے شکا رعوام یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ آخر یہ دہشت گرد اور قاتل اتنے قوی کیسے ہوگئے کہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں سرکاری‘نجی عمارتوں ‘ بازاروں‘ مزارات اور معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنا شروع کردیتے ہیں ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی مذہبی‘ ملی اور قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا شہید مظلوم کی برسی سے حجت السلام علامہ شیخ مرزا علی نگری نے اور علامہ راحت حسین الحسنی بھی خطاب کیا
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت