جعفریہ پریس – دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم شعبہ زائرین کے زیراہتمام تحریک جعفریہ کے مرکزی رہنما اورقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے سیاسی مشیر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی انیسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، جس میں دفتر کے اراکین ، شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی حسینی اورعلماء وطلباء سمیت زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پروگرام کے آغاز میں شہید کے بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس کے بعد انچارج شعبہ خدمت زائرین برادر سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے شہید کی روح ہم سے تقاضا کرتی ہے کی ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے اہداف کو پائے تکمیل تک پہنچائیں اس کے بعد برادر ابوذر جعفری نے شہداء ملت جعفریہ بالخصوص شہید ڈاکٹر نقوی کی حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق آخرمیں استاد حوزہ علمیہ قم اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی دوست و ساتھی علامہ شیخ غضنفر علی حیدری نے شہید کی زندگی کے مختلف پہلووں کا تذکرہ کرتے ہوئےان کی قومی و ملی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی ہمیشہ قیادت کے مطیع تھے اور ہمیشہ نوجوانوں کو علماء اور قیادت کے قریب کیا اور اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کے لئے صرف کی ۔ علامہ شیخ غضنفرعلی حیدری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی نے پورے معاشرے بالخصوص نوجوان طبقے کو مرجعیت و ولایت فقیہ سے روشناس کرایا اورملک بھرمیں علما کے تعاون سے دینی و مذہبی دروس کا انعقاد کیا – محسن ملت سید صفدر حسین نجقی نے حضرت امام خمینی کی توضیح المسائل کا ترجمہ کیا تو اس کی ترویج میں شہید ڈاکٹر نقوی اورانکے ساتھیوں نے محنت کی اور لوگوں کو مرجعیت و ولایت فقیہ سے روشناس کرایا- انہوں نے مزید کہا کہ آج جو دعوا کیا جا رہا ہے کہ ہم نے حالیہ چند سالوں میں پاکستانی عوام کو ولایت فقیہ سے روشناس کرایا ہے وہ محسن ملت سید صفدر حسین نجفی اور دیگر علماء کرام سمیت شہید ڈاکٹر نقوی کی خدمات کا انکار کررہے رہیں جو شہید کے ساتھ ظلم ہے۔ علامہ شیخ غضنفر علی حیدری نے کہا کہ چونکہ شہید ڈاکٹر نقوی علما کے تربیت یافتہ تھے ہمیشہ علما کواپنا رہبر ورہنما مانا اور قیادت کے مطیع محض رہے چاہے وہ قائد مفتی کا زمانہ ہو یا قائد شہید کا زمانہ یا پھرقائد موجودکا زمانہ، شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی نے ہمیشہ قیادت کے فیصلے کو اپنے اوپر حجت قرار دیا- ہم سب کو شہید ڈاکٹر کے اہداف، آرزوں اور امنگوں کے مطابق معاشرتی اصلاح کا کام کرنا چاہئے۔