• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

شہید ڈاکٹرنقوی کے بارے میں خود ساختہ اورمتضاد باتیں پھیلا کرشہید کی شخصیت کوداغدار کرنے کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیئے، سید اظہار بخاری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے یوتھ ونگ، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ کا المیہ رہا ہے کہ ہر دور کی شخصیات کو ان کے عمل و کردار اور وابستگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی خواہشات اور ذاتی رائے کی بنیاد پر دیکھا اور بیان کیا گیا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ انبیاء سے لے کر آئمہ معصومین علیہم السلام اور پھر صحابہ سے لے کر ماضی و حال کے قائدین و شخصیات تک ہر کسی کے بارے میں غلو اور تفویض سے کام لیا گیا، جس سے ان پاکیزہ ہستیوں کا اصل مقام و مرتبہ مورد سوال بن گیا اور غیر معصوم شخصیات کی شخصیت مختلف حصوں میں تقسیم ہو کر لوگوں کے درمیان متنازعہ بنا دی گئی حالانکہ لوگوں کی بیان کردہ تاریخ کا مذکورہ شخصیات سے دور دور کا واسطہ نہیں ہوتا۔ یہی تجاوز ہماری قومی اور تنظیمی تاریخ کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے ساتھ ہوتا چلا آ رہا ہے جسے اب بند ہوجانا چاہیئے۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنماء اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے رفیقِ خاص ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی انیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نے جس کمٹمنٹ اور گہری وابستگی کے ساتھ قومی قیادت اور قومی جماعت کی خدمت کی اس کی مثال کم ملتی ہے۔ انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود ملی اور تنظیمی شیرازہ بکھرنے نہیں دیا بلکہ کارکنوں اور قائدین کے درمیان مضبوط رشتے استوار کرنے کے لیے تمام تر کاوشیں کرتے رہے۔ شہید نقوی جہاں ایک متحرک اور انتھک شخصیت کے حامل تھے وہاں ذہین اور بردبار انسان بھی تھے۔ شہید کے چاہنے والوں نے ان کی تمام صفات سے استفادہ نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے شہید کی بعض چیزوں کا انتخاب کرلیا جو ذاتی نوعیت کی تھیں۔ سید اظہار بخاری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نقوی کے بارے میں خود ساختہ اور متضاد باتیں پھیلا کر شہید کی شخصیت کو داغدار کرنے کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے جو بدقسمتی سے رفاقت اور محبت کے دعویداروں کی طرف سے ہے یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے اور شہید کی سیرت اور عملی وابستگی کو سامنے رکھ کر شہید کے ہر دوست اور محب کو قومی دھارے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ شہید کی روح کی شادمانی کا سامان پیدا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اختلافی سبق پڑھا کر گمراہ کرنے کی بجائے شہید کی قومی خدمات اور قومی وابستگی کی حقیقت اور اصلیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ ملت میں وہی وحدت اور اخوت فروغ پا سکے جو شہید کی شہادت کے دن موجود تھی۔