جعفریہ پریس ڈیرہ اسماعیل خان اگست بروز جمعرات کی رات شربت فروش سید کرم حسین کو پروا کے کے علاقہ میں شہید کر دیا گیا۔ جبکہ شہید رشید کے علاقے میں منعقدہ میلہ میں شربت فروشی کے بعد واپس گھر پروا آ رہا تھا تو گھات میں لگائے تین موٹر سائیکل سوار وں نے حملہ کر دیا باقی افراد بھی تھے۔ شیعہ کا بیٹا بھی ساتھ موجود تھا۔
نماز جنازہ کی امامت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی ۔ نماز جنازہ کے بعد صوبائی صدر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پروآ انتظامیہ چھ، سات واقعات کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی جبکہ کہ انتظامیہ کو اچھی طرح علم ہے کہ کون لوگ ہیں ہم حکوتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں اہل سنت برادران کا نماز جنازہ میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گرد گروہ ہے۔ جو نا سنی ہیں نا مسلمان ہیں نا انسان۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سے پہلے ہونے والے واقعات اور اس واقع کا حکومت نوٹس لے اور قاتلوں کو گرفتار کرے۔ مزید کہا کہ انبیاء اولیاء کے مزاروں کو شہید کرنے والے مساجد میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرنے والے کونسے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔
آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں حکومت ملک کو دہشگردی اور دہشت گردوں سے آزاد کرائے۔ آج دہشت گردوں نے ہمیں غریب سید کا جنازہ تحفہ میں دیا ہے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت