تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کا اجلاس

شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کا اجلاس

شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صوبائی دفتر میں صوبائی اور ضلعی زمہ داروں نے صوبائی صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی سے ملاقات کی ۔تظیمی معاملات پر گفتگو کرتے ھوئے تنظیم سازی اور فعالیت کو مزید موثر کرنے کے لیے اھم نقاط پر اتفاقِ کیا ۔صوبائی دفتر تشریف لانے والے عھدہ داران میں صوبائی سینئر نائب صدر مولانا مظہر حسین کاظمی ۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرید کاظم جعفری ۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران حیدر گڈو شاہ ۔ صوبائی نمائندہ منڈی بہاوالدین امید علی علوی ۔ضلعی صدر چکوال مولانا آزاد حسین کاظمی ۔ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت حسین گوندل ۔تحصیل صدر چکوال مولانا جعفر شرف زیدی اور چکوال ومنڈی کے دیگر منصب داران شامل تھے
صوبائی صدر نے مھمانوں کی شکریہ کے ساتھ ضیافت کی ۔اور یوم القدس کو گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ موثر انداز سے منعقد کرنے کی ضرورت پر تلقین کی