تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام محرم الحرام کی آمد پر ملک بھر میں پریس کانفرنسزو سیمینار و عزاداری کانفرنسز

محرم الحرام کی آمد پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں پریس کانفرنسز۔مرکزی پریس کانفرنس اسلام آباد پریس کلب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی ان کا کہنا تھا کہ عزاداری میں کسی قسم کی قدغن عائد نہ کی جائے سانحہ راولپنڈی تعلیم القرآن کی سازش منظر عام پرآ جانے کے بعدسانحہ میں ملوث کئے گئے بے گناہ لوگوں کو ریلیف دیا جائے شیعہ علماءکونسل سندھ کے زیر اہتمام صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کراچی نمائش چورنگی پر پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں جلوسوں اور مجالس پر کسی قسم کی پابندی سے گریز کیا جائے ہم پر امن لوگ ہیں اور یہ ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے امام حسین کا ذکر امن کا ذکر پے خیرپور میں صوبائی جنرل سکریٹری علامہ اسد زیدی نے بھی پریس کانفرنس کی جبکہ ملک بھر میں مختلف عزاداری کانفرنسز منعقد کی جاہی ہیں جس میں ریاستی اداروں کو یہ واضح کیا گیا ہے کہ مجالس و جلوس پر کسی قسم کی پابندی کا کوئی قانون جواز نہیں ہے اور یہ کرنے والا غیر قانونی حرکت کررہا ہے