قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی جانب سے وفد نے صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شیعہ علما کونسل علامہ محمد اصغر یزدانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی کی قیادت میں سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر علامہ سید ناظم جعفری علامہ الطاف حسین رضوی ملک ضمیر حسین ملک ندیم سید مدثر شاہ صاحب شامل تھے

