تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم خواتین کا انعقاد اورشیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

جعفریہ پریس ۔  شیعہ علما کونسل پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام سولجر بازار بھوجانی ہال کراچی میں یوم خواتین منایا گیا جس میں کارکنان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی- یوم خواتین  پروگرام سے شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ جعفر سبحانی اور ڈویژن کے سکریٹری جنرل علامہ فیاض حسین مطہری نے خطاب کیا، جبکہ  نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم خواتین  پروگرام سے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا-  پروگرام کے اختتام پر خواتین نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پرپہنچ کراختتام پذیر ہوئی،ریلی میں شہدا کے لواحقین نے بھی شرکت کی- ۔شرکاء ریلی نے کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی ، گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی سمیت عوامی حقوق غصب کرنے اور تکفیری جماعت کے سربراہ کو غیر قانونی و چور دروازے سے اسمبلی میں لانے پر شدید احتجاج کیا – ریلی کے شرکاء سے شیعہ علما کونسل پاکستان  سندھ کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے خصوصی خطاب کیا