تازه خبریں

شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے دوسرے روزکا اجلاس جاری ،علامہ سید عبدالجلیل نقوی کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے دوسرے روزکے اجلاس  کا سیشن جاری ہے ، دوسرے روز کےاجلاس آغاز تلاوت پاک سے ہوا- تلاوت قرآن کے بعد اسلام آباد کے بزرگ عالم دین آغا شیخ شفا نجفی نے اخلاقیات اور تفسیر قرآن پر درس دیا اور شیعہ علما کونسل پاکستان  کے مرکزی رہنماء علامہ شبیر میثمی نے اخلاقیات و اجتماعیات کے موضوع پر خطاب کیا – جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دوسرے روز کےاجلاس میں تنظیمی امور کی کارکردی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس وقت تک سندھ ،خیبر پختوں خواں اور بلوچستان کے صوبوں نے اپنی کارکردگی  رپورٹیں پیش کردی ہیں- اجلاس میں ملک بھر سے ایس یو سی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان شریک ہیں جبکہ دوسرے روز کےاجلاس میں  شیعہ علما کونسل پاکستان  کے اعزازی نائب صدرعلامہ سید عبدالجلیل نقوی جو کہ علیل ہیں خصوصی شرکت کی- –