جعفریہ پریس- کراچی شیعہ علما کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وفد میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی ، حجت الاسلام علامہ شہنشاہ حسین نقوی جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر حجت الاسلام علامہ جعفر سبحانی ویسٹ زون کے صدرعلامہ رجب علی حاتمی ایسٹ کے صدرعلامہ روح الله اور علامہ فیاض مطہری شامل تھے- اس موقع پر شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے زخمیوں اور انکے ساتھ آنے والے افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-