• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

صحرائے سینا میں مصری فوج کے ہاتھوں 40 دہشتگرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران40 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کے مطابق مسلح افواج نے یہ آپریشن سیناء کے شمالی شہر شیخ زوید، عریش اور رفح میں کئے ہیں جس میں بھاری زمینی جنگی آلات کے علاوہ فضائیہ سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔

اس عرصے میں 40سے زائد وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور5 کو گرفتار کرلیا ہےاور ساتھ ہی دہشت گردوں کے زیر استعمال 20 گاڑیاں، چار موٹرسائیکلیں اور بارود سے لدی ہوئی چار گاڑیوں کے ساتھ بھاری مقدار میں ہتھیار وگولہ بارود کا ذخیرہ بھی پکڑلیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے دہشتگردوں کے 52سے زائد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے.