تازه خبریں

صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا علی پور چھٹہ کا دورہ

صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا علی پور چھٹہ کا دورہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرید کاظم جعفری ۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر بخآری گڈو شاہ اور صوبائی سیکرٹری مالیات سید دلدار حسین کاظمی کے ھمراہ تحصیل علی پور چٹھہ کا دورہ کیا ۔محترم سید عنصر زیدی نے تنظیمی دوستوں کے ساتھ وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔
صوبائی صدر نے امام بارگاہ دربار حسین میں تحصیل کے نمائںدہ اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے اس سال یوم القدس کو پر شکوہ انداز سے منعقد کرنے کی ضرورت پر تلقین کی ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا
بعد ازاں صوبائی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ھوئے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی مزمت کی اور حالیہ بیان کو خطہ میں ایک مرتبہ پھر نئے بہانے سے فلسطینوں پر ظلم کرنے کا آغاز قرار دیا
صوبائی صدر نے حالیہ دنوں میں جشن ۔نیاز اور چار دیواری میں ھونے والے پروگراموں پر ایف ۔ائی ۔ارز کے حوالے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور انتظامی اداروں کو متوجہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ھم راست اقدام پر مجبور ھوں گے