جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان،جے ایس او اور جعفریہ یوتھ نواب شاہ کی جانب سے کوئٹہ میں خود کش حملے کے خلاف امام بارگاہ یادگار کربلا سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو خواجہ گارڈن روڈ پر پہنچ کر کردھرنےمیں تبدیل ہوگئی ۔ احجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سید غلام علی شاہ، مولانا محمد صالح شر، مولانا سید نیازحسین شاہ ، مولانا عابد علی زرداری،محمد حسین چانڈیو،مولانا محمد عالم مری اور دیگر مقررین نے کہا کہ کوئٹہ اور پشاورمیں ملت جعفریہ کی نسل کشی جا ری ہے – انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کورٹ کی طرف سے سزا یافتہ دہشتگردوں کو انکی سزا نہیں ملی گی تب تک انکی کاروائیاں جاری رہینگی – مقررین نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کا منہ ملک میں موجود لشکر جھنگوی اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف موڑا جائے کیونکہ آج تک ملت جعفریہ کے قاتلوں کو سزا نہیں دی گئی۔آخر کب تک ملت جعفریہ صبر کرتی رہیگی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو پکڑ کر پھانسی دی جائے۔جعفریہ پریس کے نمئند کے مطابق سوگ میں مجلس عزاء اور قاتلوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور روڈ بلاک کردیے گئے۔