چکوال ( ) جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا نے چکوال کا دورہ کیا اور تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر عبداللہ رضا کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تنظیموں اور بالخصوص طلباء تنظیموں کے مفہوم اور مقاصد کو بدل دیا گیا ہے۔ اور طلباء تنظیموں کو مختلف لوگ اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا روز اول سے یہی مقصد رہا ہے کہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔ اس مقصد کے لیے قائد ملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کی زیر سرپرستی اپنے اس ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں ہم نے راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی پالیسی بھی ترتیب دی ہے۔نہ صرف تعلیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
برادر عبداللہ رضا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہر یونٹ میں تجلیات علم گروپ کے نام سے تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں خالصتاً طلباء کی تربیت کے لیے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ ان پروگراموں میں تفسیر قرآن، نہج البلاغہ، توضیح المسائل اور حالات حاضر پر گفتگو کی جائے گی۔ اور اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب جے ایس او پاکستان تربیت یافتہ افراد معاشرہ کے سپرد کرے گی۔
ڈویژنل صدرجے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژنل برادر عبداللہ رضا نے اس موقع پر برادر حسنین کو جے ایس او پاکستان ضلع چکوال کا آرگنائزر نامزد کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں تربیتی پروگراموں کو یقینی بنائیں اور تمام طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر توجہ دیں۔اس موقع پرسابق صدر جے ایس او چکوال برادر منتظر مہدی ، برادر علی ارسلان، برادر زین عباس اورجے ایس او پاکستان چکوال کے صدر برادر سرفراز حسین بھی موجود تھے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات