سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سے ملاقات، ضلع کرم کے حالات سمیت عوام کےُ جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدات کا جائزہ لیا گیا۔ اور ان اقدامات کو مذید بہتر بنانے کی ضروت پر زور دیتے تاخیر سے شروع کیے جانے والے اقدامات پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا جس کی وجہ سے کرم کے حالات وقت معمول پر نہیں آ سکے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ملاقات میں ضلع کرم میں امن و امان کے لیے اقدامات کرنے سمیت دیگر معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن فوری کوشش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔