تازه خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا وفد کے ہمراہ دورہ

علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا وفد کے ہمراہ دورہ+تصاویر

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، سابق ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل *حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ تکافل مولانا سید مظہر عباس زیدی، زہرا (س) اکیڈمی کے فلاحی امور کے رکن برادر رفعت عباس زیدی صاحب کی علامہ اقبال انٹرنیشنل اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں اسلامک بینکنگ سسٹم کے فروغ کے لیے شرعیہ ڈپارٹمنٹ کی اہم شخصیات سے تفصیلی ملاقاتیں،* چیئرمین صاحب اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر الصادق انسٹیٹیوٹ نے *حالیہ اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے مفصل گفتگو فرمائی بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل اوپن یونیورسٹی کے شرعیہ ڈپارٹمنٹ کے اعلی ذمہ داران نے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، آخر میں کیمرہ کی آنکھ میں گروپ فوٹو بھی محفوظ کیا گیا۔*