جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی سندھ کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے تفصیلی ملاقات کی – ایس یو سی سندھ کے وفد میں شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظرعباس تقوی اور ایس یوسی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی و دیگر شخصیات شامل تھیں- وفد نے ملک بھر بالخصوص کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انچولی بم بلاسٹ و ٹارگٹ کلنگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع سمیت علامہ دیدار جلبانی کی شہادت میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے ظاہری اور پس پردہ محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے ۔ شیعہ علما کونسل سندھ کے وفد نے چہلم امام حسین (ع) کی سیکورٹی سخت کرنے کا بھی مطالبہ کیا- ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے مجرموں کی جلد گرفتاری اور چہلم کے جلوس کی سیکورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی گروپ یا فرقے سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ سماج دشمن عناصر خواہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنائیں گےاور آپ کے مذہبی عبادات کی انجام دہی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد