تازه خبریں

غضنفر عباس جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر منتخب ملک بھر سے طلباء مرکزی کنونشن میں شریک

29 اکتوبر2017 ملتان: جعفریہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی کنونشن کے آخری روز غضنفر عباس  جعفریہ استوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء نے برادر غضنفر کو مبارک باد دی اور نیک تمناوٗں کا اظہار  کیا  ملتان میں منعقدہ مرکزی کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب ہوا منتخب صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ۱۱ویں مرکزی صدر ہیں اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ مرکزی سکریٹری نظارت آغا فرحت جوادی سمیت دیگر سینئر تنظیمی اراکین موجود تھے