• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ آیت الله سید ساجد علی نقوی کا وہاڑی میں عزادروں سے خطاب

حکو مت نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزداری کو محدود کر نے کی کوشش کررہی ہے نیشنل ایکشن پلان کے قانون کو ملکی حالات بہترکر نے کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ عزداری کو دبا نے کے لیے ہم اس چیز کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے ٹبہ سلطان پور میں شیعہ علماء کونسل ضلع وہاڑی کے صدر علامہ نسیم عبا س جوادی کے والد علامہ صادق علی نقوی اور ریٹائرڈ ایس پی غلام شبیر جعفری، سید ظفر عباس شاہ بخاری کے بھائی سید اعجاز حسین شاہ ، میاں منظور حسین جعفری کے والد حشمت علی جعفری اور سید کاشف ریاض شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کر نے اور فاتحہ خوانی کر نے کے بعد پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا _ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ سیکورٹی کا بہانہ بناکر کنٹینر لگا عزاداری کو محدود نہ کیا جائے نیشنل ایکشن پلان کو ملکی حالات بہترکر نے کے لیے استعمال کیا جائے نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں روایتی مجالسوں کو روکنا ، گرفتاریاں ہرگز ہم قبول نہیں کریں گے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں جومقامات درج کیے گئے ہیں اُنہیں فوری طور پر ختم کیا جائے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اگر ملک میں قانونی کی حکمرانی نہ ہوئی تو ملک کے لیے آچھا نہیں ہوگا میڈیا ملک میں حالات کو بہتر بنا نے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے لوگوں میں شعور پیدا کر نے کے لیے میڈیا کو اور بہتر کام کر نے کی ضرورت ہے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ زائرین کے سفر میں دشواریاں پیدا کی جارہی ہیں سندھ ،گلگت ، پنجاب سمیت پورے پاکستان سے زائرین زمین سفر کرتے ہیں لیکن بلوچستان میں بارڈر پر اُن کے لیے رکاؤٹیں کھڑی کی جارہی ہیں یہ وفاقی اور بلوچستان دونوں کی ذمہ داری ہے حکومت کو اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے علامہ ساجد علی نقوی نے حکومت کوخبر دار کیا کہ عزداری کو محدود کر نے کی تمام سازشیں ناکام بنادی جائیں گیں کنٹینرز ، خاردار تاریں ہمیں عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ اسلام منا نے سے نہیں روک سکتیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں امن کے خواہاں ہیں اور کبھی خلاف قانون کسی بھی کاروائی کی حمایت نہیں کرتے میڈیا کے کردار کے بارے میں لوگوں کے اخلاقی حالات بہتر بنا نے اور مثبت سوچ پیدا کر نے اور قانونی کی حکمرانی اور انصافی کی فراہمی کے لیے نہایت اہم ہے جھگڑا ور لڑائی کسی طور پر ٹھیک نہیں ہے اختلافات ہوسکتے ہیں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مذہب اہل بیت امن کا مذہب ہے اس موقع پر ٹبہ سلطان پور کے تمام مومنین اور صدر شیعہ علماء کونسل ضلع وہاڑی علامہ نسیم عباس جوادی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا آمد پر شکریہ ادا کیااس موقع پر شیعہ علماء کونسل ضلع وہاڑی کے صدر علامہ نسیم عباس جوادی ، مولانا بشیر حسین جعفری ،سید ظفر عباس بخاری ، سید کاشف ریاض شاہ، جنرل کونسلر ملک محمد لطیف چوہدری ،میاں منظور حسین جعفری ، کاظم رضا جعفری ، محسن عباس جعفری ، غلام مرتضیٰ جعفری، سید ثناور عباس شاہ ، سید غلام عباس شاہ ، سید غلام شبیر نقوی ،سید اعجاز اکبر نقوی ، سید ضرغام حیدر، سید محمد علی سنان نقوی ، ڈاکٹر منصورخان ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ ، ڈاکٹر رانا ساجد ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، سید محسن عباس بخاری ، سید دلبرشاہ ، سید علی جبران شاہ ، سید اعجاز الحسن شاہ ، ، سید آصف الحسن شاہ، ماجد شبیر جعفری ، ذاکر حسین جعفری ، رانا غلام قنبر جعفری ، رانا جعفر جعفری ، رانا حسنین جعفری ، رانا غلام رضاسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔