تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس منایا جائے گا-علامہ عارف واحدی

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس منایا جائے گا-علامہ عارف واحدی

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس منایا جائے گا-علامہ عارف واحدی
ان مشکل ترین حالات میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ناجائز ریاست کے خلاف احتجاج کے لئے پوری قوم ان ریلیوں میں شریک ھوں-شیعہ علما کونسل
غزہ کے مظلوموں کی مزاحمت اور انکی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں-عارف واحدی
شیعہ علما کونسل پاکستان/ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ھے کہ ناجائز صیھونی ریاست اور ان کے شیطانی سرپرستوں کی درندگی اور سفاکیت کے پیش نظر ھر مسلمان بلکہ دینا کے تمام حریت پسندوں کو انسانی اور اسلامی غیرت و حمیت کے مظاھرہ کرتے ھوئے پوری قوت کے ساتھ یوم القدس کے احتجاج میں شرکت کرنا ھو گی یہ بہت بڑا اسلامی اور انسانی فریضہ ھے غزہ میں انسانیت اس سفاکیت پر سسک رھی ھے عالمی حقوق انسانی کے دعویداروں اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ھے کہ ان کو یہ ظلم و بربریت کیوں نظر نہیں آتی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں صدائے احتجاج بلند ھو گی ملی یکجہتی کونسل/شیعہ علما کونسل تمام عوام سے اپیل ھے کہ ملی و مذھبی اور انسانی جذبے کے تحت متحد ھو کر ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں-