جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی نائب صدر شہید الطاف حسینی کی تیسری برسی میں شرکت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی جامشورو پہنچ گئے- جامشورو پہچنے پرشیعہ علماء کونسل ، جے ایس او ، جعفریہ یوتھ کے کارکنان اور علماء کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے ٹولپلازہ پر اپنے محبوب قائد کا شاندار و تاریخی استقبال کیا – قائد ملت جعفریہ پاکستان کو ٹولپلازہ سے استقبالیہ ریلی کی شکل میں گوٹھ علی آباد لایا گیا جہاں پر مختصر قیام کے دوران ایک واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا اور مومنین کے مسائل سنے اور رہنمائی کی. بعدازآں حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی علماء کرام و مومنین کی بڑی تعداد کے ہمراہ شہید علامہ الطاف حسینی کی برسی میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے .