جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے وفود کی ملاقاتیں جاری وفود نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع چکوال کے صدر مولانا سید آزاد حسین کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی محترم نیر عباس ،شجاع کاظمی،سید ممتاز حسین کاظمی اور سید وسیم عباس کاظمی بھی ملاقات میں شریک تھے قائد محترم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔
راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع لیہ کے سنیئر نائب صدر مظہر عباس بھٹی نے ملاقات کی مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر قائد محترم کو تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی جناب اظہر عباس بھٹی بھی ملاقات میں شریک تھے قائد محترم نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
۔
