جعفریہ پریس- شہداء سانحہ امامیہ مسجد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی ایک روزہ دورہ پر پشاور پہنچ گئے- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک روزہ دورہ پشاورکے دوران شہداء سانحہ امامیہ مسجد کے لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ امامیہ مسجد کا معائنہ کیا -جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے امامیہ مسجد کے خطیب حجت الاسلام مولانا نذیر مطہری سے خصوصی ملاقات اور تعزیت کی – اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کیا۔