جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تہران میں جاری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے اپنے خطاب میں، حالیہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والی صیہونی جارحیت پر امت مسلمہ کے کمزور رد عمل کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔کانفرنس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے اداروں اور تنظیموں بالخصوص او آئی سی کو غزہ کے مسئلے پر اپنا بھر پور کردار اداء کرنا چاہئے تھا مگر ایسا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر انہوں نے مسلم مکاتب فکر میں مثالی اتحاد قائم کرکے دیکھایا ہے اور اس وقت پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ملی مسائل پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ہمارا اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے موقف و کردار روز اول سے واضح اور دو ٹؤک رہا ہے