تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا گوگدان میں 20 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے گذشتہ روز تربت کے علاقہ گوگدان میں 20  مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں حضرت آیت اللہ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک کے دور دراز سے رزق کی تلاش میں آئے ان نہتے اور بے گناہ مزدوروں کا قتل عام امن و امان کے ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ورثا ء سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔