جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں شہید حسن نصر اللہ اور ان کے رفقاء کی یاد میں پر امن مظاہرے سندھ،پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہاتوں میں بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی شرکاء نے غاصب ریاست کی مجرمانہ و ظالمانہ کاروائیوں پر احتجاج کیا ملک بھر میں آئمہ جمعہ و جماعت نے بھی اس سلسلے میں خطبات میں قراردادیں پیش کیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
ملک بھر میں منعقدہ اجتماعات و مظاہرے شیعہ علماءکونسل پاکستان جعفریہ اسٹؤڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مساجد و امام بارگاہوں کی ٹرسٹ سمیت ماتمی انجمنوں کی جانب سے منعقد کئے گئے