تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی شہید پروفیسرعلامہ تقی ہادی نقوی کے لواحقین اورعلامہ عباس کمیلی سے ملاقات واظہار ہمدردی

جعفریہ پریس –  شہید الطاف حسینی کی تیسری برسی میں شرکت  کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کراچی پہنچ گئے – کراچی پہنچے  پر تنظیمی عہدیدار و علماء کرام نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا – کراچی میں مختصر قیام کے دورا ں شہید پروفیسر علامہ تقی ہادی نقوی کے گھر پر لواحقین سے ملاقات  اور تعزیت پیش کی اسی طرح قائد ملت جعفریہ نے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے بھی ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کی – کراچی آمد پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے تنظیمی عہدیداران ،علماء کرام اور مومنین  کے وفود نے جداگانہ ملاقاتیں کیں – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز جامشورو میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام علامہ شہید الطاف حسینی کی تیسری برسی منعقد کی جارہی ہے جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے-