تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں ۔ عزاداری سید الشہداء ہمارا آئنی حق ہے اور ہم اپنے حقوق کا تحفظ جانتے ہیں

جعفریہ پریس  – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر کی طرح سندھ بھر کے غیور مومنین نے شیعہ علما کونسل پاکستان، جعفریہ یوتھ ، جعفریہ استوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلوں میں بھر پور شرکت کی ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں نماز جمعہ کے بعد شیعہ علماء کونسل حیدر آباد کے زیر اہتمام قدمگاہ مولیٰ علی (علیہ السلام) سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے حیدر آباد پریس کلب پر پہنچی ۔ جہاں ایک احتجاجی اجتماع اور علامتی دھرنا میں بدل گیا ۔ ریلی اور احتجاجی اجتماع سے شیعہ علما کونسل حیدر آباد اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں سمیت مختلف علماء نے خطاب کیا ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خیر پور میں بھی نماز جمعہ کے بعد شیعہ علماء کونسل خیرپور کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مومنین نے بھر پور شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی سے شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدر علامہ اسد اقبال زیدی سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔
مقررین نے ملک بھر میں مختلف سانحات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سانحات سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام سے کوئی چیز موجود نہیں اور دھشتگرد آزاد ملک میں گھوم رہے ہیں اور عجیب بات یہ ہے کہ شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کی جگہ عزاداری اور مذہبی پروگراموں کو محدود کرنے کی بات کی جارہی ہے ۔
ہم اس ملک کے آزاد شہری ہیں اور عزاداری سید الشہداء ہمارا آئنی حق ہے اور ہم اپنے حقوق کا تحفظ جانتے ہیں ۔ اگر کسی بھی جلوس کو روکنے یا محدود کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت عائد ہوگی
واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پر پورے سندھ میں بڑے شہروں سے لیکر چھوٹے قصبات تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ۔