جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مجمع تقریب بین المذاہب کی دعوت پر 9 اور 10 ستمبر کو تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئےقم سے تہران روانہ ہوگئے- جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 8 ستمبر سوموار کو مصروف ترین دن گذارا – قم کے علماء وطلباء کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی جبکہ تنظیمی اراکین اور سینئر علماء کرام سے دفتر قم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا – اس موقع پر قائد ملّت جعفریہ پاکستان نےتنظیمی اراکین اور سینئرعلماء کرام کو ضروری ہدایات دیں- بعد ازآں نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئےقم سے تہران روانہ ہوگئے-
دو روزہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کے بعد قائد ملّت جعفریہ پاکستان، حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے تہران سے مشہد مقدس روانہ ہونگے-